ٹوبہ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کا چھاپہ، ڈیری یونٹ سیل کرا دیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا نیو پلاٹ گلی نمبر2 میں ڈیری یونٹ پر چھاپہ،یونٹ بند کروا کرمالک کے خلاف مقدمہ درج اوربھاری مقدار میں غیر معیاری کریم تلف کرادی ۔۔۔
فوڈ اتھارٹی ٹیم نے موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی کی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ یونٹ میں حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات تھے ،مقرر کردہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا یا گیا،انہوں نے کہا کہ جعلسازی میں ملوث فوڈ یونٹس کیخلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،شہری اپنے ارد گرد ایسے تمام ملاوٹی عناصر کی اطلاع فوری طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔