چناب نگر :حکومتی دعوے ٹھس، اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

 چناب نگر :حکومتی دعوے ٹھس، اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

چناب نگر(نامہ نگار )مہنگائی میں کمی کے دعوے ٹھس،غریب عوام مافیاز کے رحم وکرم پر،دکانداروں کی خود ساختہ مہنگائی،ریٹ لسٹیں غائب،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق چناب نگر اور گردونواح میں مصنوعی مہنگائی کا طوفان برپا ہے ۔دکانداروں نے اشیائے خورونوش دالیں، چینی، گھی،آٹا،مصالحہ جات ودیگر اشیاء کے من مرضی کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں۔غریب اور متوسط طبقے کی قو ت خرید جواب دے چکی ۔شہریوں کاکہناہے کہ ضروریات زندگی اشیاء خریداری کی دو ر کی بات عام وغریب افراد سبزی تک نہیں خرید سکتے ۔مارکیٹ میں کوئی ایسی سبزی نہیں جو 100 روپے کلو سے کم ہو،تمام سبزیاں 100روپے سے اوپر شروع ہوتی ہیں اور 200/300سے تک انکی قیمتیں ہیں۔مہنگائی میں کمی کے حکومتی اعلانات کے باوجود مہنگائی میں مزید اضافہ ہو رہاہے ،غریب عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا انتظام کرنا مشکل ہوگیا ۔انہوں نے کہاکہ مافیاز نے خود ساختہ مہنگائی کرکے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کرکے نہ صرف ریٹ لسٹیں آویزاں کروائی جائیں بلکہ ان پر عملدرآمد بھی کروایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں