پیر محل:واپڈا کی سکول کو اوور بلنگ ہیڈ ماسٹر کی حکام سے نوٹس کی اپیل

پیر محل:واپڈا کی سکول کو اوور بلنگ  ہیڈ ماسٹر کی حکام سے نوٹس کی اپیل

پیرمحل(نمائندہ دنیا )بجلی کے بل کی اوور ریڈنگ ،سکول ہیڈ ماسٹر نے واپڈا کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

 گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول اروتی کے ہیڈ ماسٹر حافظ عمران نے محکمہ واپڈا کی جانب سے بھجوایا گیا بل مقامی صحا فیوں کو دکھاتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی ادارہ میں لگائے گئے بجلی میٹر کی ریڈنگ درست نہ ہونے کی وجہ سے مقررہ تاریخ تک ہزاروں روپے کے بھجوائے بل کی ادائیگی کسی صورت بھی آسان نہیں ، بطور ہیڈ ماسٹر متعدد بار فیسکو آفس جاکر شکایات درج کرواچکا ہوں مگر پھر بھی متواتر غلط ریڈنگ کا عمل جاری رہنا باعث تشویش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں