چنیوٹ میں 2نئے پارکوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

چنیوٹ میں 2نئے پارکوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل کے ہمراہ چنیوٹ میں 2 نئے پارکوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔۔۔

ان پارکوں میں فاطمہ لیڈیز پارک محلہ مشکی شاہ اور عرفان قیصر شیخ پارک نزد جنرل بس سٹینڈ شامل ہیں، اس موقع پر اہلیان علاقہ ، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔ اس موقع پروفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ہم ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل کی مشاورت کے ساتھ چنیوٹ میں مزید پارکس اور کھیل کے گراونڈز تعمیر کر رہے ہیں ،یہ منصوبے شہریوں کی زندگیوں اور ماحول میں مثبت تبدیلی لائیں گے اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے ،شہر کے سیوریج اور ڈویلپمنٹ پر کام کر رہے ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی بہت کاوش ہے ۔دریں اثنا وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ سے وائس چانسلر جی سی یو فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے چنیوٹ میں ملاقات کی ہے ، اس دوران گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے چنیوٹ کیمپس کے فنڈز کے اجراء، افتتاح اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز شخصیات نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چنیوٹ میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد چنیوٹ کیمپس وفاقی حکومت اور یونیورسٹی کی طرف سے چنیوٹ کے عوام کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے اور یہ علاقے کے نوجوانوں کی اعلیٰ تعلیم کی ضروریات کو پورا کرنے میں بہت اہم کر دار ادا کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں