جی سی یو فیصل آباد میں ڈاکٹر اختر کی یاد میں تعزیتی اجلاس

 جی سی یو فیصل آباد میں ڈاکٹر اختر کی یاد میں تعزیتی اجلاس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر چیمہ سابق صدر شعبہ فارسی و سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج فیصل آباد کی یاد میں ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اوراینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں عباس کے زیر سر پرستی۔۔۔

انچارج شعبہ فارسی ڈاکٹر سمیع اللہ رانا کے زیر انتظام اتاق ایران شناسی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر چیمہ کی دختران گرامی محترمہ عائشہ اختر چیمہ اور رابعہ اختر چیمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمان مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر منیر جہان ملک، پروفیسر حاجی رمضان، پروفیسر ڈاکٹر شبیر قادری، پروفیسر محمود طارق، پروفیسر ڈاکٹر عمر حیات، پروفیسر جعفر قمر اور پروفیسر محمد سرور نے اپنے اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر چیمہ مرحوم کی علمی و ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مغفرت کے ساتھ بلندی درجات کی دعائیں کیں۔ ملک کی معروف، مایہ ناز علمی شخصیات اور اساتذہ کرام نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر چیمہ کی یاد اپنی تاثراتی تحریریں ارسال فرما کر مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں