چنیوٹ میں معذور افراد کے عالمی دن پرتقریب کا انعقاد

چنیوٹ میں معذور افراد کے عالمی دن پرتقریب کا انعقاد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخ فضل الٰہی ٹرسٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

 وفاقی وزیربرائے بحری امور قیصر احمد شیخ کے بھائی شیخ شاہد عمر اورڈی پی او عبداﷲاحمد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ڈی پی او عبداﷲ احمد نے متعلقہ سٹا ف، معذور بچوں کے ہمراہ کیمپ کا افتتاح کیا اور کیک کاٹا گیا ۔ تقریب کے دوران معذور افراد کی ویلفیئر کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ تقریب میں معذور افراد کیلئے تیار کئے گئے مصنوعی اعضاء کے سٹال بھی لگائے گئے ۔ ڈی پی او عبداﷲاحمد نے معذور افراد کی ویلفیئر کیلئے شیخ فضل الٰہی ٹرسٹ و انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداﷲ احمد کا کہنا تھا کہ معذور افراد کا عالمی دن منانے کا مقصد ان کے مسائل کو اجاگر کرنا اور بحالی کیلئے اقدامات کرنا ہے ۔معذور کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معذور افراد کی تعلیم، صحت اور روزگار کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔ آخر میں وفاقی وزیر امور کے بھائی شیخ شاہد عمر کی طرف سے معذروں میں تحائف تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں