ختم نبوت کا مسئلہ اعتقادیات میں اساسی اہمیت رکھتا :پیر فرخ
کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ خصوصی ،سٹی رپورٹر)عالم دین علامہ مولانا پیر فرخ سلیم چشتی نے کہا ہے کہ قرآن و حدیث کی رو سے ختم نبوت کا مسئلہ ایمانیات اور اعتقادیات میں اساسی اہمیت رکھتا ہے ۔۔۔
اگر ہم اس کا انکار کرتے ہیں تو ہمارے ایمان کی ساری عمارت منہدم ہو جاتی ہے ، ا گر رسالت و نبوت ہی کے سلسلے میں ہمارا ذہن صاف نہ ہو تو ہمیں کبھی منزل نصیب نہیں ہو سکتی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں چودھری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچر ل ونگ کے 9ویں یوم تاسیس کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہمان خصوصی جنر ل سیکرٹری انجمن آڑھتیاں حافظ ناصر اور سنیئر نائب صدر ناصر رحمانی تھے ۔ سوسائٹی صدرایم افضل ، جنرل سیکرٹری عثمان سیالوی اور رانا ذوالفقار علی، عظیم سکالر ڈاکٹر عباس انصاری اور علامہ قمر عباس سیالوی نے خطاب میں کہا کہ حدیث قدسی سے مروی ہے کہ آپ ؐ نے فرمایا رسالت و نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیا۔ اجماع صحابہ کے ساتھ علامہ و مجددین بھی اس فیصلے پر قائم ہیں۔