گوجرہ :ڈاکوؤں نے شہری سے ساڑھے 3 لاکھ روپے لوٹ لئے
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )تھانہ صدرگوجرہ کے علاقہ میں ایک اور ڈکیتی کی واردات ،ڈاکوگن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار سے ساڑھے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہو گئے ۔
معلوم ہواہے کہ چک نمبر297ج ب کا محمد عمران اپنی موٹر سائیکل پر سوارہو کر پینسرہ روڈ پر واپس آرہاتھاکہ تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ کوریاں کے قریب اس کوموٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مارنے کی دھمکی دے کر اس سے ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی چھین لی اور فرارہو گئے ۔واردات کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ اختر علی ،ایس ایچ او صدرحاکم علی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔