پیر محل :ڈی پی اوٹوبہ کی سندھیلیانوالی میں کھلی کچہری
پیرمحل (نمائندہ دنیا )ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی تھانہ اروتی کے علاقہ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سندھیلیانوالی میں کھلی کچہری۔
،عوامی مسائل سن کر حل کیلئے احکامات جاری کر دیئے ،کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی پیرمحل ، چودھری عطاء اللہ پی آراو، ایس ایچ او تھانہ اروتی بھی موجودتھے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سندھیلیانوالی میں عوام والناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے کھلی کچہری لگائی،انہوں نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں ۔ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار نے اس موقع پر کہا کہ اروتی کے دیہی علاقے کے معززین اپنے اپنے دیہات میں پولیس کے ساتھ مل کر ٹھیکری پہرہ کا معقول بندو بست کریں تا کہ دیہی علاقوں میں بھی جرائم پر قابو پایا جا سکے ، شہروں میں سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے گشت کو موثر بنایا جا رہا ہے ۔