ٹو بہ ٹیک سنگھ:ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ، سکیموں کا جائزہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ:ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ، سکیموں کا جائزہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد سردار ، ایکسیئن بلڈنگ حسنین صفدر ،ایکسیئن ہائی وے اصغر علی گو ندل سمیت تعمیراتی ودیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف محکموں کی جاری اورنئی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر طبی مراکز ، مرکزی شاہراہوں کی تعمیر و بحالی اور ڈرینج و سیوریج کے جاری منصوبوں پر اب تک کے اخراجات کی رپورٹ بھی پیش کی گئی،جبکہ ڈی ایچ کیو میں ٹراما سنٹر،ڈائیلسزسنٹر، ٹی ایچ کیو کمالیہ کی ری ویمپنگ، جھکڑ میں گورنمنٹ کالج، پیر محل میں 30 واٹر فلٹر پلانٹ بارے بھی بریفنگ دی گئی،اور وزیر ا علیٰ پنجاب کے خصوصی ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے محکمہ بلڈنگ ، ہائی وے کو مکمل ہونے والے منصوبہ جات متعلقہ محکموں کے سپرد کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں