ٹو بہ ٹیک سنگھ میں انسداد ڈینگی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا ہے کہ ڈینگی کی خاتمہ کے لیے سو فیصد سرویلنس کو یقینی بنایا جائے ، ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے اور انسداد ڈینگی کاروائیوں کو بھرپور انداز میں سر انجام دیا جائے۔
اس سلسلہ میں سستی اور کاہلی کی ہرگز گنجائش نہیں، انسداد ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں اور ڈینگی مچھر کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں، اس موقع پرتمام متعلقہ اداروں کے افسر بھی موجود تھے ، اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن، ویکٹر سرویلنس سمیت دیگر اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی،دریں اثنا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ،11 کیسز پیش کیے گئے ، 6کو وارننگ دی گئی،2 کیسز اگلی پیشی تک موخر کیے گئے ، 3کیسز ڈرگ انسپکٹرز کو دوبارہ وزٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔