سابق گورنر خالد مقبول کی پروفیسر ڈاکٹر رؤف سے ملاقات
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم سے ملاقات کی۔
سابق گورنر پنجاب نے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تحقیق کے معیار میں بہتری اور نوجوان نسل کی تربیت کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق گورنر خالد مقبول نے یونیورسٹی کے تعلیمی اور تحقیقی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم تعلیمی مرکز ہے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر رؤف اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) خالد مقبول کو یونیورسٹی کی حالیہ کامیابیوں اور مستقبل کے اعلیٰ تعلیمی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔