منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس 42لیٹر شراب برامد
پینسرہ(نمائندہ دنیا)ٹھیکریوالا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ملزمان سے بھاری مقدرار میں چرس و شراب برامد کر لی۔۔۔
چوکی انچارج نیو سبز منڈی عدنان مغل نے ساتواں میل کے قریب مشکوک شخص نعیم اﷲ کو گرفتار کر کے 20لیٹر شراب ،66ج ب دھاندرہ سے اشفاق ولد نواب دین کو گرفتار کر 20لیٹر دیسی شراب ،چک نمبر66ج ب دھاندرہ کے رہائشی ہارون ولد انور سے 22لیٹر شراب برامد کر لی اے ایس آئی سہیل سلیمان نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 76ج ب جو ہداں کے قریب سے دومنشیات فروشوں ارسلان ولد دلشاد ،وسیم اکرم ولد رشید کو گرفتار کر کے 1440گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔