شہید ڈی ایس پی طارق کمبوہ کی برسی پر پو لیس دستے کی سلامی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر )شہید ڈی ایس پی طارق کمبوہ کی برسی کے موقع پر پولیس دستے نے سرکاری اعزازکے ساتھ سلامی دی اور لواحقین کے ساتھ ملاقات کی ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس کی جانب سے اے ایس پی گلبرگ اور ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد نے پولیس دستے کے ہمراہ شہید ڈی ایس پی طارق کمبوہ کی برسی پر شہید کی قبر پر حاضری دی ۔ فیصل آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ شہیدڈی ایس پی طارق کمبوہ نے دوران ڈیوٹی دہشت گردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا ۔