ٹو بہ :سی ای او ایجوکیشن آفس میں اہم اجلاس کا انعقاد
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر صدف ارشاد اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عقیلہ انتخاب کی زیر صدارت سی ای او ایجوکیشن آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
،جس میں محکمہ تعلیم کے تمام افسران نے شرکت کی،اجلاس میں سرکاری سکولوں کے مانیٹرنگ نظام کو مزید مضبوط بنانے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق طلبہ کی اخلاقی تربیت کے لیے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر طلبہ کی کردار سازی کو فروغ دینے کے لیے اخلاقی اقدار کو نصاب میں شامل کرنے اور مختلف سرگرمیوں کے انعقاد پر زور دیا گیا۔ ڈی ایم او صدف ارشاد نے کہا کہ سکولوں کے مانیٹرنگ نظام کو فعال بنا نا ہوگا۔