جھنگ : پی سی مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس

 جھنگ : پی سی مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔

جس میں انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ انسپکشنزکرنے اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں افسران پرائس کنٹرول میکنیزم کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت مصنوعی مہنگائی کرنے والوں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،اجلاس میں دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں