تاندلیانوالہ :وارداتیں جاری،شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی کے علاقوں میں ڈکیتی کے سلسلے نہ رک سکا،شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے محلہ مبارک پورہ کارہائشی سید ارسلان حیدر ولد راغب عباس شاہ اپنے گھر سے ستیانہ کی طرف جا رہا تھا کہ گلی میں ہی دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین لیا ۔علاوہ ازیں چک 421 کے قریب گلوئیاں روڈ پر 2 نوجوان ریحان عباس اور عمار حاجی چک نمبر 366 گ۔ ب تحصیل جڑانوالہ کوچک نمبر 602 گ ب گلوئیاں اڈہ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔ چک نمبر 428 گ ب میاں نور والا پل کے قریب دکاندار محمد حسین سے چک 428 گ ب کے قریب دو ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے نقدی اور ایک قیمتی موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے ،شہری بڑھتی وارداتوں سے خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ، پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔