سمندری شہر کی خو بصورتی کیلئے دوسرے روز بھی آپریشن

سمندری(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں میونسپل کمیٹی سمندری نے تجاوزات کے خاتمہ اور۔
شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے دوسرے روز بھی آپریشن جاری رکھا ایم او آر زاہد فرید نے میونسپل کمیٹی عملہ کے ہمراہ شہر سے تجاوزات ختم کیں اور چوکوں چو روہوں اور اندرون بازار بڑے بڑے بورڈز اتروا دیئے اس موقع پر زاہد فرید کا کہنا تھا کہ دوکاندار از خود تجاوزات ختم کر دیں اور راستوں میں رکاوٹ بننے والے بورڈ آتار دیں انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر عثمان سکندر کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔