کمشنر کا اچانک چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈکا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد مریم خان نے بغیر اطلاع اچانک چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈکا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر بھی ہمراہ تھے ۔
کمشنر نے ہسپتال داخل ہوتے ہی خواتین سے ان کے بچوں کی بیماری اور ڈاکٹر کی طرف سے چیک اپ کے بارے میں تفصیل لی اورڈاکٹرز کے نسخہ اوررپورٹس چیک کیں۔انہوں نے ڈاکٹرز سے طبی مشینری کے فعال ہونے کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ ہسپتال کو شکایت فری اور صفائی کا اعلی معیار ہمہ وقت یقینی بنائیں۔انہوں نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے جاری کام کا معائنہ کیااور ہدایت کی کہ136 بیڈز کے پیڈیاٹرک وارڈ کو بلاتاخیر فعال بنائیں۔کمشنر میڈیکل ایمرجنسی وارڈسمیت دیگر شعبوں میں بھی گئیں اور کہا کہ دستیاب وسائل کو دانشمندانہ انداز میں بروئے کار لاکر مریض بچوں کو طبی سہولیات فراہم کریں۔ طبی وانتظامی امور میں خلا قابل قبول نہیں کمشنر نے چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈ میں زیر تعمیر چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کو بھی چیک کیا۔