جھنگ :پنجابی شاعر ملک غلام یاسین کے دوہڑوں کی کتاب کی تقریب رونمائی

جھنگ :پنجابی شاعر ملک غلام یاسین  کے دوہڑوں کی کتاب کی تقریب رونمائی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجابی بزم ادب ملک غلام یاسین کے زیر اہتمام پنجابی کے معروف شاعر ملک غلام یاسین مرحوم کی پنجابی دوہڑوں کی کتاب \'\'چپ دی مار\'\'کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ کے ابن خلدون ہال میں منعقد ہ تقریب رونمائی میں پنجابی شعراء،ملک نیاز عباس،مخدوم اشفاق حسین ، غلام عباس قمر قتالپوری،عارف خان بلوچ،مخدوم رب نواز ہاشمی،عبدالطیف شیدائی،ملک سخاوت عباس گوہر،حکیم عاجز نول،مہر الطاف بھروانہ،پروفیسر مختار خان بلوچ،پروفیسر ثقلین شعیب،شاہد محمود عاقب ستیانوی،حاجی محمد حیات بھٹی،گلوکار ارشاد حسین ٹیڈی،عون عباس،ظہور احمد لوہار،مظہر شہزاد سمیت پروفیسرز، وکلاء اور ادب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں