کمالیہ :ٹیکنالوجی ٹرانسفر پروگرام برائے کینولافارمر ڈے کا انعقاد

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )محکمہ زراعت توسیع کمالیہ کے زیر انتظام 731 گ ۔ب خان دا چک میں کینولہ ماڈل فارم پر زمینداروں کی رہنمائی کے لیے ۔۔
چوہدری ارشد آرائیں کے ڈیرہ پر یومِ کاشت کار ان/ٹیکنالوجی ٹرانسفر پروگرام برائے کینولافارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا ،جس میں کثیر تعداد میں زمینداروں نے شرکت کی ۔بطور مہمان خصوصی تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن سردار راحیل انور نے شرکت کی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹنشن کمالیہ فاطمہ اکمل، زراعت آفیسر (PP) کمالیہ سدرہ مقیت نے زمینداروں کو کینولہ کی اچھی پیداواری ٹیکنالوجی بارے آگاہی دی اور تحصیل کمالیہ میں کسانوں کے لیے کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹر سکیم سمیت پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ سکیموں کے متعلق زمینداروں کو رہنمائی دی ۔ اس موقع پر خلیل گجر، تحصیل یوتھ کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن لالا وسیم گجر نمبردار ،چوہدری نذیر آ رائیں ،رانا مقصود نذیر ، سردار آکاش گجر ، فیلڈ اسسٹنٹ مقبول گجر، فیلڈ اسسٹنٹ رانا عثمان غفار اور علی عمران کمبوہ بھی موجودتھے ۔