کمشنر فیصل آباد کی زیرصدارت اہم اجلاس ،ہدایات جاری

 کمشنر فیصل آباد کی زیرصدارت اہم اجلاس ،ہدایات جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مریم خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس منعقدہوا ۔۔

جس میں چیف آفیسر سید علی عباس بخاری سمیت میونسپل آفیسرز نے شرکت کی ۔کمشنر نے کہا کہ انسداد تجاوزات مہم کا دائرہ شہر بھر میں وسیع کیا جائے جبکہ چوک گھنٹہ گھر وملحقہ بازاروں میں بھی آپریشن بلاتعطل جاری رکھیں۔کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورعوامی بہبود کے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھنے کا حکم دیا۔انہوں نے دکانوں کے باہر ایک ہی طرز کے دیدہ زیب سائن بورڈز آویزاں کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی اور چیف آفیسر سے کہا کہ یہ ٹاسک بلاتاخیر مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ آٹھوں بازاروں میں بجلی کی تاروں کو زیرزمین کرنے کے جاری کام کو تیز کرائیں۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران ٹیم ورک کے طور پر عوامی خدمت کا اعلی معیار قائم کریں،کرپشن پر زیروٹالرنس ہے ،بددیانتی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی جانچ کے لئے مسلسل میٹنگز بھی منعقد ہونگی اور عوامی بہبود کے اقدامات میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں