گوجرہ:تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون جاری ،سامان ضبط

گوجرہ( نما ئندہ دُنیا)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں گوجرہ میں انتظامی افسروں کی جانب سے تجاوزات آپریشن جاری رہا۔
افسران نے بھاری مشینری کے ہمراہ سبزی منڈی سمیت شہر کے دیگر حصوں میں تجاوزات ہٹاتے ہو ئے دکانداروں کا سامان اٹھا کر تحویل میں لے لیاجبکہ پختہ تعمیرات تھڑے وغیرہ مسمار کر دئیے ۔واضح رہے کہ سبزی منڈی میں گرینڈ تجاوزات آپریشن کیاگیا۔اور سبزی منڈی میں تجاوزات کی زد میں آنیوالے پھڑی والوں کی سبزیاں وغیرہ اٹھا لیں ۔افسروں نے شہر کے بازاروں کا بھی خصوصی طور پر چکر لگاتے ہو ئے جائزہ لیا۔تجاوزات آپریشن میں پولیس نفری بھی ساتھ تھی۔ آپریشن کے دوران متاثر ہو نے والے خوانچہ فروش اورشہری شدید خوف وہراس میں مبتلا رہے ۔