بچوں کو انجینئر، ڈاکٹرز کیساتھ حافظ قران بھی بنائیں:مفتی منیب

سمندری (نمائندہ دنیا ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سمندری آمد۔
،تقریب جلسہ دستار فضیلت اور تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی جس کا انعقاد جامعہ فریدیہ قمر اسلام کی جانب سے کیا گیا،تقریب میں طباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مفتی منیب الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو انجینئر، ڈاکٹرز بنانے کے ساتھ ساتھ حافظ قرآن بھی بنائیں حافظ قرآن آخرت میں والدین کی بخشش کا ذریعہ بنتے ہیں ۔تقریب میں 10 طالبات سمیت 27 طلباکی دستار بندی و اسناد دی گئیں۔