چنیوٹ:107فوڈ پوائنٹس یونٹس کی چیکنگ ،ایکسپائرڈ اشیا تلف

چنیوٹ:107فوڈ پوائنٹس یونٹس کی چیکنگ ،ایکسپائرڈ اشیا تلف

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صحت دشمن کاروبار کرنیوالے عناصر کیخلاف ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی کا شکنجہ سخت ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ضلع بھر میں107فوڈ پوائنٹس یونٹس کی چیکنگ کی گئی 300سے زائد ممنوعہ گٹکا کے ساشے اور بھاری مقدار میں دیگرایکسپائرڈ اشیا تلف کر کے بھاری جرمانے عائدکئے گئے اس حوالے سے ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے 34 گاڑیوں میں4500سے زائد دودھ کا معائنہ کیا گیا موقع پر ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر50لٹر دودھ تلف اور 4گاڑیوں بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔فوڈ پوائنٹس میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور چوہوں کے فضلات موجود پائے گئے ۔ اشیا خورونوش کو بغیر ڈھانپے زمین پر رکھا پایا گیازائدالمیعاد بیوریجز سمیت دیگر اشیا کی بھاری مقدار کو موقع پر ہی تلف کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں