حافظ محمد امجد کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات

فیصل آباد ( سٹی رپورٹر )ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد امجد کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی سے۔
اسلام آباد میں ملاقات ، دونوں رہنماؤں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے پلیٹ فارم سے فتنہ الخوارج کی سرگرمیوں کو اسلام کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کی پاکستان میں تمام سرگرمیاں اور کاروائیاں غیر شرعی اور غیر اسلامی ہیں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے یہ مسلمانوں کا ملک ہے پاکستان میں تمام مذاہب اور مسالک کو رواداری اور بھائی چارے میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تمام کو یکساں حقوق حاصل ہیں اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ۔