جی سی یو اورالائنس فرانسیز لاہور کے درمیان ایم او یو

جی سی یو اورالائنس فرانسیز لاہور کے درمیان ایم او یو

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اورالائنس فرانسیز لاہور کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، جس کا مقصد فرانسیسی زبان کی تربیت فراہم کرنا اور طلبہ کی عالمی مواصلاتی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے ۔مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر جی سی یو ایف پروفیسر ڈاکٹر روفِ اعظم اور اے ایف ایل کے ڈائریکٹر مسٹر فابریس ڈسڈیئر نے دستخط کیے ۔اس یادداشت کا مقصد تعلیمی و تدریسی پروگراموں کی ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینا اور ثقافتی تبادلے کو ممکن بنانا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر فابریس ڈسڈیئر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری فرانسیسی زبان کی تعلیم کے فروغ کے ہمارے مشن کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔ جی سی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے سے ہمارے طلبہ کو وہ منفرد مواقع ملیں گے ، جو ان کی لسانی اور ثقافتی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں