وکلا کو سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے :انوار الحق

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )امیدوار ممبر پنجاب بار کو نسل فیصل آباد میاں انوار الحق ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلا ہمارے معاشرے کا ایک نہایت باشعور طبقہ ہے ،اور وکلاء برادری ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔۔۔
انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ڈسٹر کٹ بار ٹوبہ کے دورہ کے موقع پر وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر صدر بار مہر رب نواز دادوآنہ ،جنرل سیکرٹری عابد جمیل خان مہوٹہ،سابق صدر میاں شعیب ،صدر آئی ایل ایم ڈسٹر کٹ بار میاں وحید انور کوکب سمیت دیگر وکلا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،میاں انوار الحق ایڈ ووکیٹ نے مزید کہا کہ انصاف کے حصول میں درپیش رکاوٹوں کو فی الفور دور کرتے ہوئے میرٹ ، قانون کی بالا دستی اور وکلا کو سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ وہ وکلا برادری کے پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور انکے حقوق کے تحفظ کے لئے آ ئندہ بھی کو ئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کریں گے ۔