چوروں کیخلاف آپریشن ، فاریسٹ آفیسرکوہارٹ اٹیک، جاں بحق

پیرمحل(نمائندہ دنیا )دوران کاروائی محکمہ جنگلات کا فاریسٹ آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق محکمہ کی طرف شہید کا درجہ دینے کا اعلان ملزم عادی مجرم ہے جنگلات کے فاریسٹ آفیسر بابر مشتاق اور۔۔۔
دیگر ٹیم نے لکڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے خلاف رات کامیاب آپریشن کرکے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑیاں برآمد کر لیں دوران کارر وائی لکڑی چوروں نے مزاحمت کی جس پر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے طبیعت خراب ہو گئی ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ دم توڑ گیا مرحوم کی نمازجنازہ آبائی گائوں 721گ ب میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں ڈوثیرنل فاریسٹ آفیسر رسول و دیگر سٹاف نے شرکت کی اور مرحوم کی قبر پر محکمہ کی طرف گارڈ آف آنرر پیش کیا گیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ڈوثیرنل فاریسٹ آفیسر رسول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوران کاروائی ملز موں نے مزاحمت کی ہے جس کی وجہ سے فاریسٹ آفیسر بابر مشتاق کی طبعیت خراب ہوئی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ۔