انسداد پو لیو مہم ،5 لاکھ 39 ہزاربچوں کو قطرے پلائے جا چکے

 انسداد پو لیو مہم ،5 لاکھ 39 ہزاربچوں کو قطرے پلائے جا چکے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے ایوننگ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے دوسرے روزپانچ سال تک کی عمر کے 3 لاکھ23ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔دو روز میں 5 لاکھ 39 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کرنا ترجیح ہے ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار نے مہم پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی۔ڈی ایچ او،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ڈی ایچ اوز،علماء کرام،محکموں کے افسران،یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں