واسا کی جنوری میں ریکارڈ 36 کروڑ روپے سے زائد ریکوری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر ریونیو ڈائریکٹوریٹس نے ماہ جنوری کے دوران محکمہ کی تاریخ میں ریکارڈ 36 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی ہے جو کہ۔۔۔
گزشتہ ماہ دسمبر سے بھی ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ایم ڈی واسا کی قیادت میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید کی زیر نگرانی اور ریونیو ڈائریکٹر محمد اقبال ملک،عمر افتخار اور سٹاف کی خصوصی محنت و لگن اور فرائض کی ذمہ دارانہ انجام دہی سے گزشتہ کئی ماہ سے ریکارڈ ریونیو ریکوری کے باعث واسا فیصل آباد کا خسارہ بتدریج کم ہو رہا ہے جبکہ اسی حکمت عملی پر عمل درآمد کرتے ہوئے آئندہ سال کے بجٹ تک واسا فیصل آباد کے اپنے مالی معاملات میں ایک مستحکم پوزیشن پر ہو گا۔