چنیوٹ:15 پر جنوری میں 14 ہزار غیر ضروری کالز

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر پکار 15 کی ماہ جنوری کارکردگی رپورٹ جاری کر د ی گئی ۔ گزشتہ ماہ جنوری میں پولیس ہیلپ لائن پکار 15 پر 35 ہزار سے زائد کالز موصول ہوئیں ۔دو ہزارسے زائد کالز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو مدد فراہم کی گئی ۔
گزشتہ ماہ جنوری میں 10ہزارسے زائد کالز پر شہریوں کی راہنمائی کی گئی ۔ ایمرجنسی نمبر15پر موصول ہونے والی کالز میں سے 14ہزارسے زائد کالز غیر ضروری،غیر متعلقہ،بوگس تھیں۔ضلع بھر میں ماہ جنوری کے دوران 15کالز پر پولیس کا رسپانس 13منٹ رہا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد کا کہنا تھا کہ شہری صرف ایمرجنسی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر مدد کیلئے کال کریں۔ذاتی عناد،دشمنی کی بنا پر مخالفین کو پھنسانے کیلئے ایمرجنسی نمبر پر جھوٹے وقوعہ گھڑ کر کال کردیتے ہیں ۔ ایمرجنسی نمبر 15 پر مذاق میں کی گئی بوگس کال آپ کو جیل بھیج سکتی ہے ۔