فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی کا رروائیاں جاری ،پر 2 فوڈ پوائنٹس بند
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دودھ گوشت اور بنیادی خوراک میں ملاوٹ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے۔
حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر چنیوٹ ڈاکٹر قاسم رضا فیلڈ میں متحرک ہیں 143 فوڈ پوائنٹس، ملک شاپس اور سپلائرز کی چیکنگ،1لاکھ 50ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 فوڈ پوائنٹس اصلاح تک بند کر دیا گیاچیکنگ کے دوران 1من سے زائد ایکسپائر مصالحہ جات، کولڈ ڈرنکس اور دیگر اشیا تلف کی گئیں اس موقع پر ترجمان فوڈ اتھارٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ناکہ بندی کے دوران 62 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 6ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی کارروائیاں چنیوٹ سٹی اور مضافات میں کی گئیں ایکسپائر اشیا کی فروخت اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے گئے ۔پراسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی،ملازمین کے میڈیکل عدم موجود، اشیاء بغیر ڈھانپے رکھی گئی تھی۔