جھنگ :بیناولنٹ فنڈ کمیٹی کا اجلاس ، 117کیسز کی منظوری

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی بیناولنٹ فنڈ کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔
اجلاس میں بیناولنٹ فنڈ کے حوالہ سے 119کیسز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔جس پر 117کیسز کو منظور کر لیا گیا جبکہ دو کیسز متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو منظوری کیلئے بھیجا گیا۔اس موقع پر 30 لاکھ 80 ہزارروپے میرج گرانٹ اور17لاکھ 50ہزار روپے کفن دفن گرانٹ منظور کی گئی۔