ٹوبہ ٹیک سنگھ:جشن بہاراں منانے کیلئے انتظامات کا آغاز

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی جشن بہاراں کو شایان شان طریقے سے۔
منانے کیلئے انتظامات کا آغاز کردیا گیا،شہر کو برقی قمقموں سے سجایا جارہا ہے ،جبکہ سپورٹس سٹیڈیم میں 14 تا 16 فروری تک میلہ سجے گا جس میں ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں، لڈی، جھومر، گھوڑا ڈانس اور کیٹل شو، پھولوں کی نمائش، مشاعرہ اور قوالی کے ساتھ ساتھ مرد، خواتین اور بچوں کیلئے خصوصی تفریحی پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں،جشن بہاراں میں سٹالز، ثقافتی شو اور دیگر انٹرٹینمنٹ پروگرامز سمیت کھیلوں کے دلچسپ مقابلے بھی کروائے جائینگے۔