جی سی یونیورسٹی اور ڈھاہاں پرائز کے درمیان ایم او یو

جی سی یونیورسٹی اور ڈھاہاں پرائز کے درمیان ایم او یو

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجابی ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے جی سی یونیورسٹی اور ڈھاہاں پرائز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرلیے گئے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی ادب و ثقافت کو پروان چڑھانے میں تعلیمی اداروں کا کلیدی کردار ہے ۔ نوجوان نسل کو اپنی مادری زبان سے روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں پنجابی زبان کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا تاکہ ثقافتی ورثے کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔ مفاہمتی یادداشت کے موقع پر رجسٹرار غلام غوث، انچارج فنانشل ایڈ آفس صائمہ پروین بھی موجود تھیں۔ ڈھاہاں لیومینیریز ایوارڈ فار پنجابی سٹڈیز کے تحت شعبہ پنجابی کے ایم فل طلبا کو سکالرشپ دی جائے گی، جس سے وہ فری تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں