سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 2 ڈرونز کامیابی سے مار گرائے: وزارت اطلاعات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارتِ اطلاعات و نشریات دہشت گرد تنظیم FAK کے دو ابتدائی نوعیت کے ڈرونز، جنہیں افغان طالبان حکومت کی سرپرستی حاصل تھی، کو پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز کے ذریعے کامیابی سے مار گرایا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق ان ڈرونز کے گرنے سے پیدا ہونے والے ملبے کی وجہ سے معمولی نقصان کے علاوہ کسی فوجی یا دیگر انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

طالبان حکومت کے دعوؤں کے حق میں ہمیشہ کی طرح کوئی قابلِ تصدیق ثبوت موجود نہیں ہے، تاہم یہ دعوے اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے ایک مرکزی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت متعدد دہشت گرد تنظیموں کو پناہ اور معاونت فراہم کر رہی ہے، جن میں بھارتی حمایت یافتہ گروپس FAK اور FAH بھی شامل ہیں۔

طالبان حکومت کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس، جن میں یہ نام نہاد وزارتِ دفاع کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے، باقاعدگی سے جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کو فروغ دینے کے لئے جانے جاتے ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق حال ہی میں انہوں نے پاکستان ایئر فورس کے طیارے مار گرانے اور پائلٹس کو گرفتار کرنے جیسے بے بنیاد دعوے کئے تھے، جنہیں بعد میں شرمندگی کے ساتھ حذف کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں