درآمدی بل کم کرنے کیلئے تیلدار فصلوں کو فروغ دینا ہو گا:ماہرین

درآمدی بل کم کرنے کیلئے تیلدار فصلوں کو فروغ دینا ہو گا:ماہرین

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ 4 ارب ڈالر کے خوردنی تیل کے درآمدی بل کو کم کرنے کے لیے تیلدار فصلوں کو فروغ دینا ہو گا تاکہ نہ صرف خوردنی تیل میں خودکفالت کو یقینی بنایا جا سکے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی بھی آمدن میں بہتری لائی جا سکے ۔

 ان خیالات کا اظہار ماہرین نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینی ٹکس آئل سیڈ لیب کے زیر اہتمام ہینڈ آن ٹریننگ برائے براسیکاسے تیل نکالنے کے جدید طریقہ کار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے کہا کہ یہ امر انتہائی قابل تشویش ہے کہ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود ہم اربوں مالیت کی زرعی اشیا درآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پسند کسان روایتی کسانوں کے مقابلے دوگنا پیداوار حاصل کر رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کو عام کسانوں کی دسترس تک لانا ہو گا تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں