خاتون وکیل کے دفتر سے قیمتی سامان اور نقدی چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون وکیل کے دفتر سے قیمتی سامان اور نقدی چوری کر لی گئی۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری میں فائقہ کرامت نامی وکیل نے پولیس کو بتایا کہ اس کے دفتر کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان نقدی، پرس، دستاویزات اور دیگر قیمتی اشیا چوری کر کے لے گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔