بلوچنی :جامعہ نقشبندیہ رضویہ میں دستار فضیلت تقریب کا انعقاد
بلوچنی(نمائندہ دنیا )نواحی علاقہ میں قائم جامعہ نقشبندیہ رضویہ مدرسہ میں پہلی دستار فضیلت تقریب کا شاندار انعقاد، حفظ اور ناظرہ کرنے والے بچوں کی دستاربندی کرنے کے ساتھ اسناد تقسیم کی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ 77رب لوہکے میں جامعہ نقشبندیہ رضویہ مدرسہ میں پہلی دستار فضیلت تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مولانا یونس ، قاری عبدالجبار،صوفی عبدالغفور ،حاجی مدثر حمید ، ملک طاہر حمید ،ملک طارق وسیم ،رانا احتشام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سیاسی و سماجی شخصیات ،بچوں کے والدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک ،نعت شریف سے ہوا جبکہ علامہ مولانا یونس دریائی نے خصوصی خطاب میں کہا کہ قران پاک کو حفظ کرنا مسلمان کے لیے بہت بڑی سعادت ہے ،ہمیں چاہیے دنیاوی تعلیم کے ساتھ اپنے کسی ایک بچے یا بچی کو قران پاک حفظ بھی کروائیں ۔ آخر میں حافظ زین اشرف کو حفظ جبکہ رانا نعمان عباس،سبحان فریاد،احتشام، سحر، قمر ،حسنین محمد ، عبد اللہ ،رجب علی،فرحان کی دستار بندی کرنے کے ساتھ انہیں اسناد بھی دی گئیں ۔