ڈجکوٹ :گھر پر قبضہ کرنیوالے مافیا کے خلاف مکینوں کا احتجاج

ڈجکوٹ :گھر پر قبضہ کرنیوالے  مافیا کے خلاف مکینوں کا احتجاج

ڈجکوٹ(نمائندہ دنیا )ڈجکوٹ میں گھر پر قبضہ کرنے والے مافیا کے خلاف مکینوں کا احتجاج ۔

تفصیلات کے مطابق مین بازار بالمقابل مدنی مسجد ڈجکوٹ کے رہائشیوں سابق کونسلر رانا عبد الخالق ،رانا شبیر احمد اور مولانا نصیر احمد سیفی نے بتایا کہ 78 سال سے ہمارے آباؤ اجداد اس گھر میں رہائش پذیر ہیں اور ہمارے پاس مکمل اور اصل دستاویزات بھی موجود ہیں لیکن قبضہ مافیا ہمیں ناجائز تنگ کر رہا ہے اور بوگس کاغذات تیار کرکے ملکیت کا جھوٹا دعوی کیا جارہا ہے ، پہلے بھی قبضہ مافیا کے خلاف مقدمات درج ہوچکے تاہم تین سال بعد پھر ہمیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ۔ ہماری پولیس حکام سے اپیل ہے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیاجائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں