ٹو بہ :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا ہے کہ ماہ رمضان سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فعال کردار ادا کریں۔
روزانہ کی بنیاد پر دکانوں کا معائنہ کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف بھاری جرمانہ کریں بلکہ ایف آئی آر کا اندراج کرتے ہوئے دکان کو سیل اور دکاندار کو گرفتار کرائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشی، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسا کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔