ملکی بقاء،ترقی اور استحکام مشن کا حصہ ہے :علامہ احمد لدھیانوی
سمندری (نمائندہ دنیا )معروف عالم دین علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ افواج کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے ملک دشمن عناصر کے عزا ئم کامیاب نہیں ہونے دینگے۔۔۔
پاکستان کی بقاء ترقی اور استحکام ہمارے مشن کا حصہ ہے ، اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں جامعہ عمر فاروق میں 31 ویں سالانہ دستار فضیلت و فاروقی شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن سمندری رانا نسیم سرور ، مولانا محمد ابوبکر طاہر،صاحبزادہ عثمان فاروق ضیاء، حاجی محمد طیب کونسلر،حافظ عثمان اسلم،قاری زبیر لطیف سمیت دیگر عمائدین بھی موجود تھے ۔اس کے علاوہ سابق ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم نے خطاب میں کہا کہ گلشن فاروقی میں ملک بھر سے آنے والے فن خطابت کورس کے شرکاء کے سامنے اعلان کرتا ہوں کہ قاد علامہ محمد لدھیانوی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، ان کے ہر حکم کی دل و جان سے تعمیل کروں گا۔ کانفرنس کے آخر میں علامہ محمد احمد لدھیانوی نے فارغ التحصیل طلباء میں اسناد تقسیم کیں اور طلبہ کی دستار بندی کی گئی۔