ٹو بہ میں بھی وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر مینارٹی کارڈ زکا اجرا ء

ٹو بہ میں بھی وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر مینارٹی کارڈ زکا اجرا ء

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی مینارٹی کارڈ زکا اجرا ئکر دیا گیا۔۔۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کے دفتر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی نمائندگان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے شرکت کی۔اس موقع پر 65 مستحق افراد میں مینارٹی کارڈ تقسیم کئے گئے ، اس کارڈ کے ذریعے اقلیتی برادری کو مختلف حکومتی سہولیات اور فلاحی منصوبوں سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ، اور یہ کارڈ اقلیتی برادری کی بہتری کیلئے ایک اہم قدم ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق ہر مستحق کو اس کا حق دیا جائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں