سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایئرپورٹ پر کسٹمز اور وفاقی خفیہ ادارے کی کارروائی، تین مسافروں کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیاگیا۔
فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹمز انٹیلی جنس، اور خفیہ ادارے کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے نجی پرواز کے زریعے دوبئی سے آنے والے تین مسافروں کو حراست میں لے لیاگیا۔ دبئی سے آئے تین مسافروں سے سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیاگیا۔ ملز موں سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز، پلے اسٹیشن، گھڑیاں، شیشے اور ویپ فلیورز برآمد کیا گیا۔ مسافروں کی شناخت سہیل، سمیع اللہ اور تنویر کے نام سے ہوئی۔ تینوں مسافر ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور لودھراں کے رہائشی ہیں۔کسٹمز حکام کی جانب سے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔