میونسپل کارپوریشن کی روایتی غفلت،فیصل آباد کی پہچان گھنٹہ گھر کا گھڑیال خاموش ہو چکا

میونسپل کارپوریشن کی روایتی غفلت،فیصل آباد کی پہچان گھنٹہ گھر کا گھڑیال خاموش ہو چکا

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )وزیر اعلیٰ کی خصوصی توجہ سے میونسپل کارپوریشن نے چوک گھنٹہ گھر کے بازاروں کو تجاوزات سے پاک تو کردیا مگر شہر کی پہچان گھنٹہ گھر کے گھڑیال کو مرمت نہ کروایا جاسکا۔۔۔

صدیوں سے بجنے والا گھڑیال خاموش ہوچکا ۔چوک گھنٹہ گھر کے بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرتے ہوئے وہیکل فری بھی کردیا گیا ہے بازاروں کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے ماڈل بورڈز بھی لگوا دئیے گئے لیکن لائلپور کی پہچان سمجھا جانے والا تاریخی گھنٹہ گھر انتظامی عدم توجہ کا ہی شکار ہے نومبر 1905 میں گھنٹہ گھر کی تعمیر بنیاد رکھی گئی سرخ پتھر سے تعمیر ہونے والے اس گھنٹہ گھر کو2سال کی مدت میں مکمل کیا گیا گھنٹہ گھر میں لگانے کیلئے پنڈولم والا مخصوص گھڑیال منگوایا گیا تنصیب کے بعد گھنٹہ گھر کے گھڑیال کی گونج ہر گھنٹے بعد آٹھ بازاروں میں سنی جاسکتی تھی جہاں سے گھڑیال نہیں بھی نظر آتا تھا وہاں بھی آواز سے وقت کا پتہ چل جاتا تھا گھنٹہ گھر کے انتظامی معاملات میونسپل کارپوریشن کے سپرد کئے گئے لیکن میونسپل کارپوریشن کی روایتی غفلت کی بھینٹ چڑھ کر یہ خستہ حالی کا شکار ہونے لگا،سابق ادوار میں نجی واچ کمپنی کے تعاون سے گھڑیال کی مرمت کروائی گئی اور میونسپل کارپوریشن نے سہرا اپنے سر سجا لیا تھا لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے گھڑیال دوبارہ خراب ہوگیا شہریوں کا کہنا ہے گھنٹہ گھر کے بازاروں کی خوبصورتی اسی تاریخی ورثے سے ہے انتظامیہ کو چاہیے گھڑیال کی جلد از جلد مرمت کروائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں