پروفیسر اقبال قومی امن کمیٹی جھنگ کے وائس چیئرمین مقرر

 پروفیسر اقبال قومی امن کمیٹی  جھنگ کے وائس چیئرمین مقرر

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )چیئرمین نیشنل امن کمیٹی محمد عثمان فاروق ہاشمی نے شورکوٹ کی معروف شخصیت وجماعت اسلامی مقامی رہنما پروفیسر محمد اقبال حصاری کو قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کمیٹی اور انسانی حقوق کا ضلع جھنگ کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا ۔۔

حکومت پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اقبال حصاری ضلع بھر میں بھائی چارے ، مذہبی رواداری اور ہم آہنگی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ، شورکوٹ اور ضلع جھنگ کے شہریوں نے پروفیسر اقبال کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں