مخالفین کا کلہاڑیوں سے شہری پر حملہ، شدید زخمی

مخالفین کا کلہاڑیوں سے  شہری پر حملہ، شدید زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پرانی دشمنی کی بناء پر شہری کو کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 102 ج ۔

ب کے رہائشی نواز نے پولیس کو بتایا کہ ملزم یاسین اور اس کے ساتھیوں نے اس کے بیٹے رضوان کو قابو کر لیا اور پرانی دشمنی کی بناء پر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ کلہاڑیوں کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا گیا بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں