فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ قبول نہیں کرینگے :رانا اعجاز انور

فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ قبول  نہیں کرینگے :رانا اعجاز انور

کمالیہ (نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی کے امیرزون و سابق امیدوار صوبائی اسمبلیرانا اعجاز انور نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کو لیڈ کرتے ہوئے فلسطین کا معاملہ دنیا میں اٹھائے۔۔

 با ضمیر لوگ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ جو لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں وہ سمجھ لیں وہ بدمست کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس پر بھارت کا قبضہ ہے یہ ہماری ریاستی پالیسی کا حصہ ہے فلطسین پر بھی اسرائیل کا قبضہ ہے ، حماس کی جدو جہد کی حمایت ضروری ہے ، ہم فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ قبول نہیں کریں گے ۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل 17 اکتوبر کو ہار چکا اس لئے اب نہتے لوگوں پر بمباری کر رہا ہے ۔دنیا میں باضمیر لوگ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہو کھڑے ہیں، مسئلہ حل کرنے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں کرنا ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں