مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنماؤں ساجد میر و دیگر کو مبارکباد

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی، ناظم مولانا طاہر خان سلفی۔۔
جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے صدر حکیم طاہر محمود جنجوعہ سمیت دیگررہنماؤں نے ساتویں بار علامہ ساجد میر کو مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا امیر اور چوتھی بار ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو ناظم اعلٰی اور فیصل افضل شیخ کو ناظم مالیات منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیدکا اظہار کیا ہے کہ مرکزی قائدین ملک میں قرآن وسنت کے عملی نفاذ کیلئے پہلے سے بڑھ کر کام کریںگے ۔